تازہ تریندلچسپ و حیرت انگیز

ایک میٹر لمبی ،گیارہ کلو گرام وزنی، بلی نےعالمی شہرت حاصل کرلی

میساچیوسیٹس کے ایک چھوٹے سے شہر وورکیسٹر کے ایک گھر کی پالتو بلی نے عالمی شہرت حاصل کرلی . یہ بلی

ہر فرد کی آنکھ کا تارہ ہے جسے کئی لوگ دیکھ کر شیریا جنگلی بلی قرار دیتے ہیں۔ یہاں تک کہ اکثر لوگ اس بلی کو دیکھنےکےلیے برے وِن خاندان کے پاس آتے ہیں۔ اب یہ بلی سوشل میڈیا پر تیزی سے مقبول ہورہی ہے اور لوگ اسے دیکھ کر حیران ہورہے ہیں۔مرفی بلی کی جسامت ایک میٹر کے لگ بھگ ہے اور وزن 11 کلوگرام سے کچھ زائد ہے اور یہی وجہ ہے کہ یہ بڑے کتوں سے بھی بڑی جسامت رکھتی ہے۔

لیکن یہ بلی بہت بھوکی ہے ہر ماہ یہ 70 ڈالر کے خشک میوےکھاجاتی ہے جبکہ اس کے معمول کا کھانا اس سےبھی مہنگا ہے۔ گھروالوں نے گزشتہ برس نومبر میں اسے گود لیا تھا اور اب اس کی لمبائی 104 سینٹی میٹر تک جاپہنچی ہے۔
مرفی بہت ہی شرارتی ہے اور شدید خطرناک کام بھی کرتی ہے۔ یہ آئی فون کی کئی کیبل چباچکی ہے جبکہ کرسمس کی درجنوں لائٹ کو دانتوں سے دبا کر توڑ چکی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اس پر مسلسل نظر رکھی جاتی ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button