تازہ ترینصحت

اب زخم جلد بھریں گے

اب زخم بھرنے میں وقت نہیں لگے گا اور کھال بھی جلد بن جائے گی. اب اس کے علاج کے طور پر سائنسدانوں نے بعض سالمات (مالیکیول) کو کچھ اسطرح بدلا ہے کہ وہ ’خلوی گوند‘ کی طرح کام کرتے ہوئے اس کام کو تیز ترکرسکتے ہیں۔

جامعہ کیلیفورنیا سان فرانسسکو کے مطابق ہمارے جسم میں فطری طورپر کئی کیمیائی اجزا ایسے ہیں جو کروڑوں اربوں خلیات کو جوڑے رکھتے ہیں کہ گویا وہ گوند کا کام کرتےہیں۔ اس دریافت کے بعد اعضا کی دوبارہ افزائش (ری جنریشن) کی راہ کھل سکے گی۔ جب بدن میں کیمیائی گوند لاتعداد خلیات کو جوڑتی ہے تو تمام خلیات مل کر ایک واحد عضو کے طور پر کام کرتے ہیں۔

اب ماہرین نے جو گوند بنائی ہے وہ دوطرح سے کام کرتی ہے۔ اول سالمہ ایک ریسپٹر کی طرح کام کرکے فیصلہ کرتا ہے کہ باہر کے کس خلیے سے جڑنا ہے اور کسے چھوڑدینا ہے دوم، خلیے کے اندر اس کے جڑنے کی شدت کو کم یا زیادہ کیا جاسکتا ہے۔ ماہرین اسے انجینیئرنگ کی بدولت طے کرتے ہیں اور یوں اسے مختلف اقسام کے خلیات سے جڑنے کے قابل بنایا جاسکتا ہے۔اس اہم کامیابی کے بد اگلے مرحلے پر اسے کچھ جانوروں اور تجربہ گاہی ڈشوں پر آزمایا جائے گا۔ اگر یہ طریقہ کامیاب ہوجاتا ہے تو زخموں کو ٹھیک کر

خلوی گوند سے چپکے ہوئے لاتعداد خلیات جسم کے اندر کئی ساختوں، اعصابی نظام اور دیگر اہم امور کی تشکیل کرتے ہیں۔ اس سے اعصابی خلیات ایک دوسرے سے رابطہ کرت ہیں اور پورا جسم گویا ایک اکائی کے طور پر کام کرتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button