تازہ ترینکھیل

26 رنز نہ بن پاۓ,پاکستان سیریز ہارگیا

lنگلینڈ نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں بھی پاکستان کو شکست دے کر سیریز جیت لی، انگلینڈ نے دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان کو 26 رنز سے شکست دی، پاکستان دوسری اننگز میں 355رنز کے جواب میں 328 رنز ہی بنا سکا۔

پاکستان کی بیٹنگ لائن کلو انگلینڈ کے خلاف ملتان ٹیسٹ میں بھی مشکلات کا سامنا کرنا پرا، پاکستان کو جیت کے لیے 64 رنز درکار تھے جب کہ 3 وکٹیں باقی تھیں۔ پاکستان نے کھانے کے وقفے تک 7 وکٹوں کے نقصان پر 291 رنز بنائے، چوتھے روز کھیل کا آغاز ہوا تو پاکستان نے 355 رنز کے ہدف کے 4 وکٹوں پر 198 رنز بنا رکھے تھے۔ فہیم اشرف تین اور سعود شکیل 54 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے۔ فہیم اشرف دس رنز بنا کر زیک کرالی کا نشانہ بنے۔

محمد نواز آئے، سعود شکیل اور محمد نواز نے پراعتماد انداز میں اننگز کو آگے بڑھایا، محمد نواز اپنی پہلی ففٹی مکمل نہ کر سکے اور 290 کے مجموعی اسکور پر پنتالیس رنزبناکرمارک ووڈ کی گیند پر کیچ آوٹ ہو گئے۔ سعود شکیل بھی نروس نائنٹیز کا شکار ہوئے، وہ 94 رنز بنا کر مارک ووڈ کی گیند پر آوٹ ہوئے۔

اس سے قبل انگلینڈ نے اپنی پہلی اننگز میں 281 رنز بنائے تھے جب کہ پاکستان کی ٹیم 202 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی تھی۔ انگلینڈ نے دوسری اننگز میں 275 رنز بنائے اور پاکستان کو 355 رنز کا ہدف ملا۔
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کا تیسرا ٹیسٹ 17 دسمبر سے کراچی میں ہو گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button