پاکستانتازہ ترین

اعظم سواتی کا فارم ہاؤس سیل

پی ٹی آئی کے سینیٹر اعظم سواتی کا اسلام آباد کے علاقے چک شہزاد واقع فارم ہاؤس سیل کردیا گیا۔اعظم سواتی کا فارم ہاؤس کیپٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے بلڈنگ کنٹرول ڈپارٹمنٹ نے سیل کیا ہے۔

سی ڈی اے حکام کے مطابق پی ٹی آئی سینیٹر کا فارم ہاؤس بلڈنگ قوانین کی خلاف ورزی پر سیل کیا گیا۔سی ڈی اے نے گزشتہ ماہ اعظم سواتی کی اہلیہ کو نوٹس بھجوایا تھا، جس میں بتایا گیا کہ فارم ہاؤس میں 2 بیسمنٹ، گراؤنڈ فلور اور گارڈز روم غیر قانونی طور پر بنائے گئے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button