کالم

کرسمس :محبت واِمن کا پیغام

(عبدالرّٰحیم مرتضیٰ ، لاہور)

مکر می !ہمیشہ کی طرح اس سال بھی پوری دنیا میں کرسمس کا تہواربڑی محبت وپیارسے منایا جا رہا ہے۔ہر مذہب میں خوشی کے دن ہو تے ہیںاور عیسائیوں کے لیے یہ بے حد خوشی کا دن ہے۔یہ مسیحوں کی عید کا دن ہے۔جیسے مسلمانوں کے لیے عید خوشی کا دن ہے ،بالکل اسی طرح مسیحی برادری کے لیے بھی یہ دن خو شیوں کا با عث ہے ۔وہ بھی اس دن ایک دوسرے کو تحفے وغیرہ دیتے ہیں۔نئے ملبوسات پہنتے ہیں۔موم بتیاں روشن کرتے ہیں۔اپنے گھروں کو سجاتے ہیں۔ستارے لٹکاتے ہیں ۔اس موقع پرکرسمس ٹری کا اہتمام کر تے ہیں۔ خوشی کے نغمے گاتے ہیں ۔اپنے مذہب کے مطابق چرچ میں عبادات کر تے ہیںاورحضرت عیسی علیہ السلام کے حضور نذرانہ عقیدت پیش کرتے ہیں۔۲۵دسمبر کا دن کر سمس ڈے کے نام سے منسوب کیا جاتا ہے۔ کرسمس کا مطلب ہے مسیح کے لیے اِکھٹے ہونا۔یہ لفظ کر سمس چوتھی صدی عیسوی میں ملتاہے۔ انسانیت کے ناتے ہمارااخلاقی فرض ہے کے ہم ان کی خوشیوں میںبرابر شریک ہوں۔ان سے محبت کریں۔ہمارا کوئی بھی عمل ان کے لیے تکلیف کی وجہ نہ ہو۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button