تازہ ترینکاروبار

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل کمی کے باعث قیمتوں میں 30 روپے تک کمی کا امکان

بین الاقوامی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل کمی کے باعث قیمتوں میں 30 روپے تک کمی کی جا سکتی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پیٹرول کی خریداری 76 سے 77 ڈالر فی بیرل کی جا رہی ہے۔

پیٹرول پر لیوی چارجز اس وقت 50 روپے فی لیٹر وصول کیے جا رہے ہیں جبکہ تمام پیٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس تاحال صفر ہے۔ ملک میں پیٹرول کی قیمت اس وقت 224 روپے 80 پیسے فی لیٹر ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل 15 دسمبر کو ہوگا۔

حکام کے مطابق اوگرا 15 دسمبر تک تیل کی خریداری کی ورکنگ پیٹرولیم ڈویژن کو بجھوائے گا اور اوگرا ورکنگ 15 دسمبر تک تیل کی خریداری پر مشتمل ہوگی، اوگرا ورکنگ پر حتمی فیصلہ وزیر خزانہ اور وزیراعظم کا ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button