تازہ ترینشوبز

مینار پاکستان بدسلوکی کیس، عائشہ اکرم کو گرفتار کرنے کا حکم

مینار پاکستان بدسلوکی کیس میں ایڈیشنل سیشن جج نے گزشتہ سماعت کا تحریری فیصلہ جاری کرتےہوئے خاتون عائشہ اکرام کو گواہوں سمیت گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

عدالت نے گواہ پیش نہ ہونے پر عائشہ اکرام م کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے اور متعلقہ ایس ایچ او کو عائشہ اکرام سمیت دیگر گواہوں کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیا۔ فیصلے میں کہا کہ عدالت نے مدعیہ مقدمہ کو گواہوں سمیت پیش ہونے کا حکم دیا مگر کسی نے بھی عدالتی احکامات کو اہمیت نہیں دی لہٰذا وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہیں ، متعلقہ ایس ایچ اوز خاتون کو دیگر گواہوں سمیت گرفتار کر کے عدالت پیش کریں۔

عدالت نے کیس کی سماعت پانچ جنوری تک ملتوی کر دی ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button