پاکستانتازہ ترین

عمران خان پر قاتلانہ حملہ، فیصل واؤڈا کی طلبی کے لیے مراسلہ جاری

وزیر آباد میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر قاتلانہ حملے کی تحقیقات کے لیے بنی جے آئی ٹی نے تحریکِ انصاف کے سابق رہنما فیصل واؤڈا کی طلبی کے لیے مراسلہ جاری کر دیا۔ جس میں کہا گیا ہے کہ فیصل واؤڈا عمران خان پر حملے کی تحقیقات میں شاملِ تفتیش ہوں۔فیصل واؤڈا کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ کل ریکارڈ سمیت جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوں۔
فیصل واؤڈا نے آزادی مارچ میں خون خرابہ ہونے سے متعلق بیان دیا تھا، فیصل واؤڈا تمام دستاویزات اور قومی شناختی کارڈ کے ساتھ پیش ہوں۔
جے آئی ٹی کی جانب سے پی ٹی آئی رہنماؤں ڈاکٹر یاسمین راشد، حماد اظہر، فیصل جاوید، عمران اسماعیل، عمر سرفراز چیمہ کو بھی کل طلب کیا گیا ہے۔جے ٹی آئی نے ان رہنماؤں سمیت 35 افراد کو کل پیش ہونے کی ہدایت کی ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button