تازہ تریندلچسپ و حیرت انگیز

شادی پر بیوی کو گدھے کا تحفہ

یوٹیوبر اذلان شاہ نے اپنی شادی پر اہلیہ کو “گدھے کا بچہ” تحفے میں دے دیا۔

اذلان شاہ نے کہا کہ “میں ہمیشہ سے جانتا تھا کہ وریشہ کو گدھے کے بچے بہت پسند ہیں اس لیے یہ میری طرف سے شادی کا تحفہ ہے۔”

اذلان شاہ نے فوٹوشیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر “گدھے کا بچہ” بیگم کو تحفے میں دینے کی تصاویر اور ویڈیو شیئر کیں تو ایک طرف لوگوں نے ان کا خوب مذاق بنایا تو دوسری طرف لوگوں نے بہترین تحفہ قرار دیا اور ان کی حوصلہ افزائی کی۔


اذلان شاہ نے کہا کہ مجھے جانور بہت پسند ہیں اور لوگ چاہیں کچھ بھی کہیں لیکن گدھا میرا پسندیدہ جانور ہے اور یہ میری طرف سے وریشہ کے لیے تحفہ ہے۔ جس کے بعد وہ ہستے ہوئے کہتے ہیں کہ “پلیز اس بات کا مذاق مت اڑانا”یوٹیوبر نے “گدھے کا بچہ” تحفے میں دینے کی وجہ بیان کرتے ہوئے اہلیہ سے کہا کہ ” ایک تو یہ آپ کو پسند ہے دوسرا یہ دنیا کا سب سے محنتی اور پیار کرنے والا جانور ہے”جواب میں اذلان شاہ کی اہلیہ وریشہ نے کہا کہ “میں تمھیں صرف گدھا نہیں رہنے دوں گی”

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button