تازہ ترینکاروبار

پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 6 ارب 71 کروڑ ڈالر رہ گئے

پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 78 کروڑ ڈالر سے زائد کی کمی کے بعد 6 ارب 71 کروڑ ڈالر رہ گئے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق کمرشل بینکوں کے زرمبادلہ کے ذخائر 5 ارب 86 کروڑ ڈالر ہیں جب کہ پاکستان کے مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر 12 ارب 58 کروڑ ڈالر رہ گئے۔زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی سکوک بانڈ اور دیگر بیرونی قرضوں کی ادائیگی کے باعث ہوئی ہے۔

اس ضمن میں گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا ہے کہ اسٹیٹ بینک نے گزشتہ ہفتے دو غیر ملکی بینکوں کو ایک ارب 20 کروڑ ڈالر قرض کی مد میں رقم ادا کی ہے۔ دونوں غیرملکی بینکوں سے رقم قرض کی صورت میں اگلے چند دنوں میں واپس مل جائےگی۔ غیرملکی بینکوں سے رقم ملنے کے بعد زرمبادلہ کے ذخائر دوبارہ اپنی پوزیشن پر پہنچ جائیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button