
لوگ آج بھی انگریزوں سے متاثر ہیں ان کے رنگ روپ پر مرتے ہیں بھارتی فلم انڈسٹری میں گوری رنگت کو ترجیح دی جاتی ہے ۔ مجھ سے تعصب برتا گیا مجھے کالی بلی کہہ کربلایا جاتا تھا۔ یہ باتیں سابقہ مس ورلڈ اور بالی ووڈ کوئین پریانکا چوپڑا نے ایک انٹرویو میں کہیں
پریانکا چوپڑہ نے کہا میں ایک با صلاحیت لڑکی ہوں ۔ مجھے اپنے کیرئیر کے آغاز پر خود پر یقین تھا
کہ میں محنت کر سکتی ہوں اور اپنا نام بنا سکتی ہوں لیکن مجھے سانولی رنگت کے باعث اہمیت نہیں دی جاتی تھی ۔
اداکارہ نے کہا میں نے ہمت نہیں ہاری اور دوسری اداکاراوں کے مقابلے میں دگنی محنت کی اور کامیاب ہو کر دکھایا۔