بین الاقوامیتازہ ترین

دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے پاکستان کی دفاعی صلاحیت میں اضافہ کریں گے. امریکہ

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نیڈ پرائس نے کہا ہے کہ دہشت گرد پاکستان پر حملوں کیلئے افغان سر زمین استعمال کر سکتے ہیں۔ پاکستان کے ساتھ دفاعی شعبے میں تعاون جاری ہے، دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے پاکستان کی دفاعی صلاحیت میں اضافہ کریں گے، ایسے تمام اقدامات کریں گے جس سے ہمارے مفادات متاثر نہ ہوں۔

نیڈ پرائس نے پریس بریفنگ میں کہا کہ کالعدم ٹی ٹی پی اور دیگر دہشت گرد منظم ہو رہے ہیں، خدشہ ہے افغانستان پھر سے عالمی دہشت گردوں کی پناہ گاہ نہ بن جائے، پاکستان دہشت گردی کیخلاف جنگ میں اہم شراکت دار ہے۔پاکستان میں کسی ایک شخصیت کو دوسرے پر ترجیح نہیں دیتے، ہم صرف پاکستانی عوام اور آئین کے ساتھ ہیں، رجیم چینج کے حوالے سے جھوٹی افواہوں کی تردید کرچکے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button