پاکستانتازہ ترین

4 سال سے زائد جلا وطنی کے بعد پاکستان واپس آ رہا ہوں۔سلیمان شہباز

وزیراعظم شہباز شریف کے صاحبزادے سلیمان شہباز نے کہا کہ لندن میں 4 سال سے زائد جلا وطنی کے بعد پاکستان واپس آ رہا ہوں۔

سلیمان شہباز، اہلیہ اوربچوں کے ہمراہ عمرہ کی ادائیگی کے لئے سعودی عرب پہنچ گئے ،11 دسمبر کوپاکستان پہنچیں گے۔

مدینہ منورہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلیمان شہباز نے کہا کہ عمران خان کے کہنے پر شہزاد اکبر نے جھوٹے مقدمات قائم کئے، ہم سیاسی مخالفین کے خاندان کے خلاف کوئی جھوٹی کارروائی نہیں کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ نیب کے بنائے مقدمات میں حقیقت نہیں تھی، سابق چئیرمین نیب جاوید اقبال کو بلیک میل کرکے ہمارےخلاف مقدمات بنوائےگئے، ہمارے خلاف پاکستان اور برطانیہ میں مقدمات بنوانے کیلئے پاکستانی وسائل کا بےدریغ استعمال کیا گیا۔
یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے وزیراعظم کے صاحبزادے سلیمان شہباز کی حفاظتی ضمانت کی درخواست سماعت کے لئے مقرر کرلی، چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس اعجاز اسحاق خان جمعرات کو سماعت کریں گے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button