کچن

میٹھے چاول

میٹھے چاول
اجزاء:
چند تاریں زعفران (کیسر) ایک کھانے کا چمچ
ایک کپ دودھ
ایک کپ لمبے چاول (باسمتی)
2 کھانے کے چمچ گھی
دار چینی کا ٹکڑا (25 ملی میٹر یا 1 انچ)
2 عدد لونگ، 4 عدد الائچی، چند قطرے زرد فوڈ کلر
1 کپ چینی
1 کپ (بادام اور پستہ وغیرہ)
ترکیب:
ایک چھوٹے فرائی پین میںزعفران کو 10 سیکنڈ تک روسٹ کریں۔دودھ شامل کر کے ایک جانب رکھ دیں۔چاول صاف کریں اور دھوئیں۔5منٹ تک چاول بھگو دیں۔ کپ پانی ابلنے کے لیے رکھیں۔ایک پریشر ککر میں گھی گرم کریں۔گھی میں الائچی۔ لونگ۔ دار چینی اور چاول شامل کریں۔5 منٹ تک کے لیے بھونیں۔زعفران مکسچر۔ زرد فوڈ کلر۔ چینی۔ اور گرم پانی شامل کریں۔2 سیٹیوں (Whistles) تک پریشر ککر میں پکائیں۔ڈھکن کھولنے سے قبل بھاپ خارج کریں۔ایک کانٹے کے ساتھ چاولوں کا ہر ایک دانہ علیحدہ علیحدہ کریں۔لے جلے گری دار میوہ جات کے ساتھ گارنش کریں۔گرما گرم ہی کھانے کے لیے پیش کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button