پاکستانتازہ ترین

نواب اسلم رئیسانی ساتھیوں سمیت جے یو آئی میں شامل

چیف آف سراوان اور سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب اسلم رئیسانی نے ساتھیوں کے ہمراہ جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) میں شمولیت کا اعلان کر دیا.ے یو آئی کے رہنماءمولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ نواب اسلم رئیسانی کی جے یو آئی میں شمولیت خوش آئند ہے، ہم اپنی خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے اور بلوچستان کے عوام کو ان کے وسائل کا حاکم بنائیں گے۔

سراوان ہاوس میں جے یو آئی میں شمولیت کے حوالے سے تقریب ہوئی جس میں مختلف قبائلی و سیاسی عمائدین نے چیف آف سراوان اور سابق وزیر اعلیٰ نواب اسلم رئیسانی کی قیادت میں جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) میں شمولیت کا اعلان کیا۔

جے یو آئی کے رہنما مولانا عبدالواسع نے نواب اسلم رئیسانی کی ساتھیوں سمیت جمعیت میں شرکت پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نواب اسلم رئیسانی سینیٹ انتخابات اور دیگر معاملات میں ہمارا ساتھ دیتے رہے، اسلم رئیسانی ہمارے منشور کے مطابق کام کرتے رہے ہیں۔
نواب اسلم رئیسانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جمعیت کے ساتھ دوستی اور قربت ہے، جمعیت کے دوستوں نے ماضی میں ہماری حکومت کا بھرپور ساتھ دیا، بلوچستان میں مضبوط سیاسی نظام کیلئے جدوجہد مزید تیز کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button