
تحریک انصاف کےچئیرمین عمران خان نے پنجاب کابینہ میں توسیع سےلاعلمی کا اظہارکیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق عمران خان نے خیال کاسترو سےکہا کہ انہیں علم نہیں تھا کہ آپ وزیر بن رہے ہیں، وہ تو سمجھے تھےکہ انہیں کسی محکمے کی سربراہی دی جارہی ہے۔عمران خان کا کہنا تھا کہ چلیں کوئی بات نہیں لیکن آپ کے وزیر بننے سے ہمارے بیانیےکو نقصان پہنچا ہے۔
یاد رہے لاہور میں آج پی ٹی آئی کے رہنما خیال کاسترو نے صوبائی وزیر کی حیثیت سے حلف اُٹھایا ہے۔