تازہ ترینشوبز

سیوک- دی کنفیشنزسے بھارت لرز گیا، ویب سیریز بند کرنے کے مطالبے

پاکستان میں پہلی بارنجی پروڈکشن کمپنی کی جانب سے ’’سیوک- دی کنفیشنز‘‘ نامی ایسی ویب سیریز تیارکرلی گئی .
جس میں بھارت میں مسلمانوں اورسکھوں کے ساتھ ہونیوالے مظالم اوردہشت گردی کے واقعات کے پیچھے چھپی شدت پسند ہندوؤں اور بھارتی حکومت کی سازشوں کوبے نقاب کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔

ویب سیریز کی پہلی قسط ہی سوشل میڈیا پرشیئرہونے کے بعد بھارت ہلچل مچ گئی ہے۔ اس ویب سیریز کو بند کرنے کے مطالبے شدت اختیار کرنے لگے.
اس ویب سیریز میں بھارت میں 1984 سے 2022 تک ہونیوالے اہم واقعات خاص طورپربھارت کی سابق وزیراعظم اندراگاندھی کے قتل کے بعد سکھوں کا قتل عام، سمجھوتہ ایکسپریس پرحملہ، بابری مسجد کی شہادت، شدت پسند ہندوؤں کا مسلمانوں اورسکھوں کے ساتھ غیرانسانی سلوک، تاج محل سمیت مسلمانوں کی یادگاروں کوتباہ کرنے سازشیں اورواقعات کو الگ الگ کہانیوں کی شکل دی گئی ہے۔

ویب سیریز کے ذریعے مسلمانوں اورسکھوں کی نسل کشی اوردہشت گردی کے واقعات پر پڑے چھوٹے کے پردے کو اٹھانا ہے جبکہ دنیا کویہ دکھانے کی کوشش کی گئی ہے بھارت میں کس طرح اقلیتوں کوجینامشکل بنادیا گیا۔

ویب سیریزکی کہانی سجاد گل نے لکھی ہے اور اسے ہدایت کار انجم شہزادہیں،اداکاروں میں محسن عباس، حاجرہ یامین، نذر الحسن، نیئر اعجاز، عدنان جعفر اور عمارہ ملک شامل ہیں۔

ویب سیریزکی پہلی قسط ریلیزہونے کے بعد بھارت میں اس ویب سیریز پر پابندی کے مطالبے سامنے آنے لگے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button