تازہ ترینشوبز

دی لیجنڈآف مولاجٹ تلاش کی دنیا میں سرفہرست

دی لیجنڈ آف مولا جٹ نے دنیا بھر میں کامیابی کے جھنڈے گاڑ دئیے ۔ اس فلم نے یہاں تک ہی بس نہیں کیا بلکہ گوگل پر بھی اپنی اہمیت اجاگر کر دی اور ایک اور بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا۔ دی لیجنڈ آف مولا جٹ نےیہ میدان تلاش کی دنیا میں مارا ہے .

گوگل نے 2022 میں پاکستانی عوام سمیت دیگر ممالک کے عوام کی جانب سے سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی فلموں کی فہرست جاری کی ہے۔
اس فہرست کے مطابق پہلی بار ایک پاکستانی فلم کو گوگل میں سب سے زیادہ ڈھونڈا گیا۔
دی لیجنڈ آف مولا جٹ دنیا بھر میں بزنس کا ریکارڈ قائم کرچکی ہے اور اب سرچ کے حوالے سے بھی یہ فلم نمایاں مقام پر جا پہنچی ہے
ہوتا یوں ہے کہ دنیا بھر میں جہاں بھی دی لیجنڈ آف مولا جٹ کی نمائش ہوتی ہے وہاں پر لوگ سرچ کرتے اور دیکھتے ہیں کہ اس فلم میں
ہے کیا اور پھر گنڈاسے سمیت دیگر سے متاثر ہوکر وہ سنیما گھروں کارخ کرتے ہیں۔
یہ فلم سوشل میڈیا پر بھی چھائی رہی جس کی بنا پر تلاش کاعنصر ہمیشہ نمایاں رہا اور تاحال اس فلم کی مقبولیت میںکوئی کمی نہیں آئی ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button