بین الاقوامیتازہ ترین

برطانیہ میں بیکٹیریل انفیکشن اسٹریپ اے سے 8 بچے زندگی سے محروم

برطانیہ میں بیکٹیریل انفیکشن اسٹریپ اے نے تباہی مچا دی. نئےبیکیڑیا انفیکشن سے اب تک 8 بچے موت کے منہ میں جا چکے ہیں.

مرنے والوں میں ایک برٹش پاکستانی بچہ بھی شامل ہے۔4 سالہ محمد ابراہیم علی کا تعلق بکنگھم شائر سے تھا۔ حکام کے مطابق گزشتہ ہفتے انفیکشن کا شکار ہو کر مارے جانے والوں بچوں کی عمر 5 سال سے کم ہے۔

برطانوی حکومت کی جانب سے انفیکشن کے حوالے سے وارننگ بھی جاری کر دی گئی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ انفیکشن جسمانی رابطے، چھینکنے یا کھانسنے کے ذریعے پھیلتا ہے۔

گروپ A اسٹریپٹوکوکس بیکٹیریم انفیکشن عام طور پر گلے میں خراش، بخار یا جلد پر خارش اور سرخ رنگ کے دھبوں کا سبب بنتا ہے۔ اس کے اثرات عموماً مہلک نہیں ہوتے لیکن بعض کیسز میں بیکٹریا سے متاثرہ مریض شدید بیمارہو جاتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button