تازہ ترینجرم کہانی

گوجرانوالہ میں تین سالہ بچہ بیحرمتی کے بعد قتل ، لاش کھیت میں پھینک دی گئی

گوجرانوالا میں 3 سال کے بچے کو بیحرمتی کے بعد قتل کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق کامونکی کے محلہ حبیب پورہ کا رہائشی تین سال کا بچہ صبح 8 بجے کے قریب گھر کے باہرکھیلتےہوئے لاپتہ ہو گیا۔

گھر والوں نے بچے کی تلاش شروع کی تو قریب ہی کھیت سے جلی ہوئی لاش ملی۔ اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور جائے وقوعہ سے ملنے والے شواہد کی روشنی میں تحقیقات شروع کیں۔

دوران تفتیش ایک محلے دار نے بتایا کہ اس نے بچے کو ملزم فیض کے ساتھ جاتے دیکھا تھا جس پر پولیس نے ملزم کو حراست میں لیا۔پولیس کے مطابق دوران تفتیش ملزم نے اعتراف جرم کرلیا، ملزم فیض مقتول بچےکا ماموں زاد بھائی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button