بین الاقوامیتازہ ترین

کولمبیا میں مٹی کا تودہ بس پر گر گیا، 3 بچوں سمیت 33 مسافر ہلاک، 7 زخمی

کولمبیا میں مٹی کا تودہ مسافروں سے کھچا کھچ بھری ایک بس پر گر گیا جس کے نتیجے میں 3 بچوں سمیت 33 افراد ہلاک اور 7 زخمی ہوگئے۔
مغربی کولمبیا کے صوبے ریسارالدا میں مسافر بردار بس پہاڑی علاقے میں ایک موڑ کاٹ رہی تھی کہ اچانک مٹی کا بڑا تودا بس پر گرگیا۔ مٹی کے تودے کی شدت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ اس نے بڑی بس کو مکمل طور پر تباہ کردیا۔
ریسکیو ادارے نے مٹی کے ملبے تلے سے 33 مسافروں کی لاشیں نکالیں اور 7 افراد شدید زخمی حالت میں باہر نکالا جن میں سے 4 زخمیوں کی حالت نازک ہونے کے سبب ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔مٹی کا تودا گرنے سے مسافر بس کے قریب سے گزرنے والی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔

شیئر

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button