
رواں سال ملک بھر میں رپورٹ ہونے والے ڈینگی کیسز اور اموات کی رپورٹ تیار کرلی گئی۔
جس کے مطابق بتایا گیا ہے کہ یکم جنوری سے 5 دسمبر تک ملک میں 76 ہزار 210 ڈینگی کیسز رپورٹ ہوئے
اور سال بھر میں ڈینگی سے 136 افراد موت کے منہ میں چلے گئے ۔
قومی ادارہ صحت نے ڈینگی کیسز کی رپورٹ وزارت صحت کو ارسال کر دی۔
سندھ میں 22 ہزار 495 ڈینگی کیسز اور 61 اموات رپورٹ ہوئیں۔
صوبہ خیبر پختونخواہ میں 22 ہزار 799 ڈینگی کیسزدرج کئے گئے اور 18 ا افراد زندگی سے محروم ہو گئے ۔
پنجاب میں 18 ہزار 797 کیسز سامنے آئے اور 45 ا فراد زندگی سے دور ہو گئے
بلوچستان میں 5 ہزار 283 کیسز سامنے آئے جبکہ گیارہ افراد زندگی سے محروم ہوئے
اسلام آباد میں 5 ہزار 392 کیسز اور 11 اموات اور آزاد کشمیر سے 14 سو 44 ڈینگی کیسز رپورٹ ہوئے،
آزاد کشمیر میں ڈینگی کی کی وجہ سے کوئی موت کا شکار نہیں ہوا۔