
سربراہ ق لیگ چوہدری شجاعت نے کہا ہے پرویز الہٰی سےتعلقات ٹھیک ہیں، راستے جدا ہوئے ہی نہیں تھے۔
انہوں نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا میں نے عمران خان سےکہا تھاکہ لانگ مارچ کا پہلا آئٹم مہنگائی رکھو گے تو لانگ مارچ میں شامل ہونےکو تیار ہوں۔الیکشن کرانے سےکیا مہنگائی کم ہو جائے گی؟ کیا غریبوں کو ٹماٹر سستا ملے گا؟