
فیڈرل پبلک سروس کمیشن (ایف پی ایس سی) نے سی ایس ایس 2022 کے نتائج کا اعلان کر دیا۔ رواں سال 20 ہزار 265 امیدواروں نے سی ایس ایس امتحان میں حصہ لیا جن میں صرف 393 امیدوارکامیاب ہوئے ہیں۔
ایف پی ایس سی کے مطابق سی ایس ایس امتحان میں کامیابی کی شرح 1.91فیصد رہی۔ ملک بھر سے امتحان کیلئے 32ہزار59امیدواروں نے درخواستیں دی تھیں۔