پاکستانتازہ ترین

توشہ خانہ کیس میں نااہلی پر عمران خان کو پارٹی سربراہی سے ہٹانے کی کارروائی شروع

توشہ خانہ کیس میں نااہلی پر عمران خان کو پارٹی سربراہی سے ہٹانے کی کارروائی شروع ہو گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق الیکشن کمیشن نے عمران خان کی نااہلی کے بعد کے معاملات پر پیش رفت شروع کر دی ہے جس کے تحت عمران خان کو پارٹی چیئرمین شپ سے ہٹانا شامل ہے۔

الیکشن کمیشن نے عمران خان کو پارٹی کی سربراہی سے ہٹانے کا نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت 13دسمبر کو مقرر کردی ہے۔

مسلم لیگ ن کے رہنما محسن رانجھا اور دیگر ایم این ایز نے اسپیکر قومی اسمبلی کو عمران خان کے خلاف توشہ خانہ ریفرنس 4 جولائی کو جمع کروایا تھا۔ جس پر الیکشن کمیشن نے 19 ستمبر کو فیصلہ محفوظ کرلیا تھا اور 21 اکتوبر کو عمران خان کو آرٹیکل 63 ون کے تحت نااہل قرار دے دیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button