پاکستانتازہ ترین

الیکشن کراو ملک بچاومہم شروع، پی ٹی آئی کا ریلیاں نکل کر کل سے احتجاج شروع

سابق وزیر اعظم عمران خان الیکشن کراو ملک بچاومہم شروع کرتے ہوئے احتجاجی ریلیاں نکالنے کا اعلان کر دیا
ریلیاںبدھ سے نکالی جائیں گی ۔الیکشن کراؤ ملک بچاؤ مہم کے پہلے مرحلے کے تحت لاہور میں 11 روز ریلیاں نکالی جائیں گی۔ ان ریلیوں کی قیادت پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت کرے گی۔
اس سلسلے میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں اسمبلیوں کی تحلیل سے قبل الیکشن کراؤ ملک بچاؤ ریلیوں کا شیڈول بھی جاری کردیا گیا
ریلیوں میں مہنگائی، انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور انصاف کی فراہمی کے معاملات کو بھی اجاگر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
مہم کی پہلی ریلی 7 دسمبر کو حماد اظہر کے حلقے میں ہوگی۔
8 دسمبر کو دوسری ریلی ملک کرامت کھوکھر کی سربراہی میں نکلے گی ۔، تیسری ریلی 9 دسمبر کو شفقت محمود کے حلقے میں نکالی جائے گی۔
شیڈول کے مطابق 10 دسمبر کو سینئر صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال،11دسمبر کو رکن صوبائی اسمبلی میاں اکرم عثمان کے حلقے میں ریلی نکلے گی۔ 12دسمبر کو رکن صوبائی اسمبلی ندیم عباس بارہ ،13دسمبر کو رکن صوبائی اسمبلی شبیر گجر ، 14دسمبر کو صوبائی وزیر مراد راس اور 15دسمبر کو رکن صوبائی اسمبلی ظہیر عباس کھوکھر کے حلقے سے ریلی نکلے گی ۔ 16 دسمبر کو رکن قومی اسمبلی سرفراز کھوکھر اور 17 دسمبر کو صوبائی وزیر میاں محمود الرشید کے حلقے میں ریلی نکال کر احتجاج کیا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button