
وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ امریکا نے پاکستان کیخلاف کوئی سازش نہیں کی ، عمران خان کو جمہوری طریقے سے گھر بھیجا گیا ۔
غیر ملکی نشریاتی ادارے کو دیئے گئے انٹرویو میں چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ ہمیں جمہوری رجحان کا خیر مقدم کرنا چاہئے ، جمہوری رجحان کے راستے میں رکاوٹیں نہیں کھڑی کرنی چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی دانش مندی کے بجائے مقبولیت پر یقین رکھتے ہیں کسی ایک شخص یا جماعت کیلئے ملکی چیلنجز ختم کرنا ممکن نہیں ، ہمیں ایک منقسم ملک ملا جو اقتصادی طور پر تباہی کے دہانے پر تھا ۔