پاکستانتازہ ترین

آصف زرداری کی انٹری، پنجاب کی سیاست اہم موڑ میں داخل

پنجاب کی سیاست اہم موڑ میں داخل ہو گئی ۔
ایک طرف تحریک انصاف کے چییرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کا اعتماد ہے کہ وزیراعلی پنجاب پرویز الہی نے انہیں اختیار دیدیا ہے وہ جب چاہیں فیصلہ کریں
ہم ان کے کہنے پر اسمبلیاں تحلیل کر دیں گے ۔
ایسے میں سابق صدر آصف زرداری کی بھی پنجاب میں انٹری ہوگئی ہے ۔ جن کے بارے میں بتایا گیاہے کہ انہیں پنجاب میں اگاڑ پچھاڑ کا اختیار دیا گیا ہے
آصف زرداری نے پرویز الہی کی اسمبلیاں توڑنے پر ہچکچاہٹ کو فوکس کرتے ہوئے کہا ہے کہ پرویز الہی عمران خان کی بات نہ مان  کر اچھا کر رہے ہیں۔
آصف زرداری نے یہ بھی کہہ دیا ہے اچھا ہے اسمبلیاں نہ توڑی جائیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اب پنجاب اسمبلی مین عدم اعتماد لانے کی جانب توجہ دی جا رہی ہے اور یہ مشن خاص طور پر آصف زرداری کو سونپا گیا گیا۔
حکومتی ذرائع کے مطابق ق لیگ کے چھ ارکان کی شجاعت کیمپ میں واپسی اس سلسلہ میں گیم چینجر بن سکتی ہے
یہ بھی بتایا گیا ہے ان ہاؤس تبدیلی کے لیے تحریک عدم اعتماد نہیں لائی جائے گی، تحریک انصاف اور ق لیگ اتحاد اعتماد کا ووٹ نہ لے سکا تو وزیر اعلیٰ کا دوبارہ انتخاب ہو گا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پی ٹی آئی اور مسلم لیگ کے مابین تعلقات کھٹاس کا بھی شکا ر ہیں جس کافائدہ اٹھانے کےلئے اپوزیشن پوری طرح سے چوکنا ہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button