تازہ ترینکھیل

343 رنز کے ہدف کا پیچھا ، پاکستان کے دو اہم کھلاڑی پویلین لوٹ گئے

پنڈی ٹیسٹ میں انگلینڈ نے پاکستان کو 343 رنزکا ہدف دیدیا ہے جس کا پیچھا کرتے ہوئے پاکستان کے دو اہم کھلاڑی پویلین لوٹ چکے ہیں ۔

پہلی اننگز میں سنچری بنانے والے عبداللہ شفیق صرف چھ رنز بناسکے ، کپتان بابراعظم چار رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ، جبکہ اظہر علی ریٹائرڈ ہرٹ ہو کر میدان چھوڑ گئے ۔ میچ میں ایک دن کا کھیل باقی ہے ۔

واضح رہے کہ انگلینڈ نے پاکستان کو پنڈی ٹیسٹ جیتنے کیلئے 343 رنز کا ہدف دیا ہے ۔ میچ کے چوتھے روز انگلش ٹیم نے جارحانہ انداز اپنایا ، مہمان ٹیم نے 36ویں اوور میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 264 رنز بنا کر دوسری اننگز ڈیکلیئر کر دی تھی ۔ ہیری بروک نے شاندار 87 رنز کی اننگز کھیلی ، جوروٹ نے 73 اور زیک کرالی نے 50 رنز بنائے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button