پاکستانتازہ ترین

فیصل واوڈا نااہلی کیس کا مختصر تحریری فیصلہ جاری

سپریم کورٹ آف پاکستان نے فیصل واوڈا نااہلی کیس کا مختصر تحریری فیصلہ جاری کر دیا،4صفحات پر مشتمل فیصلہ چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال نے تحریر کیا۔ فیصلے میں کہا گیاہے کہ فیصل واوڈا نے بتایا کہ 25 جون 2018 کو شہریت ترک کرنے کا سرٹیفکیٹ ملا،فیصل واوڈا نے تسلیم کیا کہ ان سے غلط بیانی ہوئی،فیصل واوڈا 2018 میں ممبر اسمبلی بننے کیلئے اہل نہیں تھے۔ فیصل واوڈا کی جانب سے غلطی تسلیم کرنے پر آرٹیکل 63 ون سی کا اطلاق ہوتا ہے،فیصل واوڈا موجودہ اسمبلی کی مدت تک نااہل تصور ہوں گے ،فیصل واوڈا آئندہ انتخابات لڑنے کیلئے اہل ہوں گے،فیصل واوڈا سینیٹ کی نشست سے اپنا استعفیٰ ٰفوری چیئرمین سینیٹ کو بھجوائیں۔
فیصلے میں یہ بھی کہا گیا ہے الیکشن کمیشن کے پاس امیدوار کو الیکشن سے قبل نااہل کرنے کا اختیار نہیں،اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ بھی قانون کی نظر میں برقرار نہیں رکھا جاسکتا،الیکشن کمیشن اور ہائیکورٹ کا تاحیات نااہلی کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جاتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button