پاکستانتازہ ترین

وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی کی طارق ٹیڈی کے بیٹے سے ملاقات، 30 لاکھ کی امداد

وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی نے مرحوم اداکار طارق ٹیڈی کے بیٹے جنید طارق30 لاکھ کا چیک دیا اور سی ایم آفس میں نوکری دینے کا اعلان کر دیا۔

وزیراعلیٰ نے نادار فنکاروں کی فلاح و بہبود کے لیے ٹرسٹ بھی قائم کردیا، انہوں نے فنکاروں کے خصوصی ٹرسٹ کے لیے ایک ارب روپے کے فنڈز دینے کا اعلان کیا۔

وزیراعلیٰ پرویز الہٰی نے فنکاروں کے لیے ماہانہ امداد 5 ہزار سے بڑھا کر 25 ہزار روپے کردی۔

فنکاروں میں امدادی فنڈز کی تقسیم کا طریقہ کار طے کرنے کے لیے بورڈ آف ٹرسٹیز قائم کردیا گیا، وزیراعلیٰ پنجاب بورڈ آف ٹرسٹیز کے سربراہ ہوں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
%d bloggers like this: