تازہ ترینتعلیم

ڈویژن بہتر بنانے کیلئے امتحان دینا آسان ہو گیا، پنجاب سے بڑی خبرآگئی

لاہور سمیت پنجاب بھر کے تمام 9 تعلیمی بورڈز نے امتحانات کیلئے اوپن پالیسی متعارف کروا دی۔
پالیسی کے تحت ڈویژن امپروومنٹ کیلئے 50 فیصد سے کم نمبروں کی شرط ختم کردی گئی ہے۔ اب 50 فیصد سے زائد نمبر والے طلبہ بھی دوبارہ امتحان دے سکیں گے۔اس سے قبل طلبہ کو ڈویژن امپروومنٹ اور سپلیمنٹری امتحان دینے کیلئے صرف 4 مواقع دستیاب تھے۔ پنجاب بورڈ کمیٹی آف چیئرمینز نے امتحانات کے حوالے سے نئی پالیسی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔مذکورہ پالیسی سال 2019ء کے امتحانات سے نافذ العمل ہوگی۔ لاہور بورڈ کے تحت سالانہ 9 لاکھ طلبہ امتحان دیتے ہیں جبکہ پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز کے تحت سالانہ 40 لاکھ سے زائد طلبہ امتحان دیتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
%d bloggers like this: