تازہ ترینکاروبار

پاکستان میں مہنگائی کی شرح 0.48 فیصد اضافے کے بعد 30.16 فیصد پر جا پہنچی

پاکستان میں مہنگائی کی شرح 0.48 فیصد اضافے کے بعد 30.16 فیصد ہوگئی۔ ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کیے گئے ہفتہ وار اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے دوران 19اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ ہوا جب کہ نو اشیا سستی ہوئیں، اس کے علاوہ 23 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

ادارہ شماریات کے مطابق رواں ہفتے چینی ایک روپیہ 20 پیسے، زندہ مرغی 12 روپے 60 پیسے ، انڈے فی درجن 21 روپے 50 پیسے، پیاز چار روپے 48 پیسے اور آلو ایک روپیہ 94 پیسے فی کلو مہنگے ہوئے۔ اس کے علاوہ دودھ، دہی، بیف، مٹن، دال، چائے کی پتی، لہسن اور چاول سمیت دیگر اشیا کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا ہے۔
رواں ہفتے کے دوران دال چنا تین روپے 93 پیسے، ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر نو روپے 74 پیسے سستاہوا ۔ اس کے علاوہ دال ماش، دال مونگ،گھی اور آٹے کا تھیلا بھی رواں ہفتے کے دوران سستاہوا.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
%d bloggers like this: