پاکستانتازہ ترین

مریم نواز اور نواز شریف کواب کس چیزکا خوف، واپس آجانا چاہیے۔ شیخ رشید

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ نئے آرمی چیف کی تعیناتی تازہ ہوا کا جھونکا ہے۔ اب انتخابات اپریل یا مئی میں دیکھ رہا ہوں ۔ 7 ماہ سے جی ایچ کیو نے رابطہ نہیں کیا اب اگر کوئی رابطہ کرے گا تو میں تیار ہوں۔ جلد انتخابات کا اعلان ہونے والا ہے۔ عمران خان ہی آئندہ وزیر اعظم ہوں گے۔ مریم نواز اور نواز شریف اب کس چیز سے خوفزدہ ہیں انہیں واپس آجانا چاہیے۔

لال حویلی میں پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کل جلوس لے کر عمران خان کے جلسے میں جا رہا ہوں ۔ جلسہ ہوگا یہ دھرنا یہ عمران خان نے فیصلہ کرنا ہے۔ فوج کی طرف سے نیوٹرل رہنے کا فیصلہ بہت اچھا ہے۔ اسی وجہ سے اب ان 13 جماعتوں کے آخری دن شروع ہوگئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
%d bloggers like this: