پاکستانتازہ ترین

مرنے کا خوف نہیں، میں نے اپنے خوف پر قابو پالیا. عمران خان

چیئرمین تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے کہا ہے کہ مجھے مرنے کا خوف نہیں ہے اور میں نے اپنے خوف پر قابو پا لیا ہے۔ مجھ پر قاتلانہ حملہ کیا گیا جس میں بچنا مشکل تھا لیکن محفوظ رہا تو اللہ کا شکر ادا کیا۔ جب قوم کو حقوق ملتے ہیں تو قوم آزاد ہوتی ہے اور آزاد قوم ہمیشہ خوشحال ہوتی ہے۔

انہوں نے ایک انٹرویو میں کہا 26 سال پہلے سیاست میں آیا تو اس وقت سے ہی میری جان خطرے میں ہے۔ میری اہلیہ نے حملے کے بعد ٹی وی پر مجھے ہاتھ ہلاتے ہوئے دیکھا تو وہ سمجھیں کہ میں ٹھیک ہوں، انہیں اندازہ نہیں تھا کہ مجھے 3 گولیاں لگی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
%d bloggers like this: