پاکستانتازہ ترین

جنرل عاصم نصیر 3 سال کیلئے پاکستان کے نئے آرمی چیف مقرر، نوٹیفیکیشن جاری

جنرل سید عاصم منیر29 نومبر سے 3 سال کےلئے پاکستان کے نئے آرمی چیف، جنرل سید ساحر شمشاد مرزا 27 نومبر سے نئے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی ہوں گے۔ وزارت دفاع نے دونوں کے تقرر کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کردیا.پاک فوج کی نئی قیادت، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور آرمی چیف کی تقرریوں کا گزٹ نوٹیفکیشن وزارت دفاع سے جاری۔ ہوا ہے، نوٹیفکیشن کے مطابق جنرل ساحر شمشاد مرزا کی جنرل کے عہدے پر ترقی اور بطور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی تعیناتی کا اطلاق 27 نومبر سے ہوگا۔ جنرل ساحر شمشاد مرزا کی بطورچیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی تعیناتی 3 سال کے لیے کی گئی ہے۔

جنرل سید عاصم منیرکی جنرل کے عہدے پر ترقی اور بطور چیف آف آرمی اسٹاف تعیناتی کا اطلاق 29 نومبر سے ہوگا۔ جنرل سید عاصم منیرکی بطور چیف آف آرمی اسٹاف تعیناتی بھی 3 سال کے لیے کی گئی ہے۔ن وٹیفکیشن کے مطابق ترقیاں اورتعیناتیاں آئین کے آرٹیکل 243 چار اے، بی ،آرٹیکل 48 اور پاکستان آرمی ایکٹ 1952 کے سیکشن 8 اے، 8 ڈی کے تحت کی گئی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
%d bloggers like this: