تازہ ترینشوبز

امیتابھ بچن نقالوں کو روکنے میں کامیاب

لیجنڈ اداکار امیتابھ بچن اپنی اداکاری اور آواز کی بدولت بالی ووڈ میں انفرادی پہچان رکھتے ہیں۔
جہاں ان کا نام بکتا ہے وہاں ان کی نقالی کرکے بھی لوگ کمائی کر تے ہیں۔امیتابھ بچن کی آواز کا مخصوص انداز اور ان کے ڈائیلاگ
سوشل میڈیا سمیت دیگر پلیٹ فارموں پر استعمال ہوتے ہیں اور عوام میں پذیرائی پاتے ہیں۔
لیکن امیتابھ بچن کو یہ بات ایک آنکھ نہیں بھائی کہ ان کی نقالی کی جائے اور ان کی اجازت کے بغیر کی جائے
امیتابھ بچن عدالت میں چلے گئے .جہاں انہوں نے عدالت کے سامنے اپنا مدعا بیان کیا اور کاپی رائٹ کے تحفظ کےلئے کہا اور عدالت نے امیتابھ بچن کی بات مان لی ۔

بھارتی عدالت نے اداکار امیتابھ بچن کی آواز کی نقل کرنے پر پابندی عائد کر دی یہ بھی کہا گیا ہے کہ بھارتی عدالت کے حکم کے مطابق اداکار کی اجازت کے بغیر ان کی آواز کی نقل نہیں کی جا سکے گی، اداکار امیتابھ بچن کی اجازت کے بغیر ان کی تصویر اور نام بھی استعمال نہیں کیا جائے گا۔
یہ اپنی نوعیت کا منفرد واقعہ ہے ۔ لیکن جب کسی بھی چیز کا غیر ضروری استعمال ہونے لگے تو ایسا ہی ہوتا ہے ۔ امیتابھ بچن کی نقالی زوروں پر تھی اور اس میں اکثر اخلاقیات کا خیال نہیں رکھا جاتا تھا
جس پر امیتا بھ نے چارہ جوئی کیلئے عدالت کا رخ کیا اور کامیاب ہوگئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
%d bloggers like this: