پاکستانتازہ ترین

اسلام نے عورتوں کو عزت کا مقام دیا ہے۔ احسن اقبال

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ملک میں پہلی بار ہم نے جینڈر یونٹ قائم کیا ہے۔

جینڈر یونٹ کے قیام کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا پاکستان میں خواتین کو پیچھے رکھنے کے لیے دین کا استعمال کیا جاتا ہے، حضرت خدیجہ ایک بزنس وومن تھیں، خاندان کی کفالت مردوں کی ذمہ داری ہے، اسلام میں خواتین کو ذمہ داری نہیں دی گئی پھر بھی اس نے ذمہ داریاں اٹھائی ہوئی ہیں،اسلام نے عورتوں کو عزت کا مقام دیا ہے۔

وفاقی وزیر احسن اقبال نے مزید کہا اسلام خواتین کو کاروبار کی اجازت دیتا ہے، ہر شعبے میں خواتین کا کردار بڑھ رہا ہے ، معاشرہ میں خواتین کے لیے تحفظ پیدا کرنا ہماری ذمہ داری ہے، خواتین کا ایکسپورٹ میں بھی بہت اہم کردار ہے، پاکستان کا مستقبل پاکستان کے نوجوان نسل ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
%d bloggers like this: