کالم

محترم جناب ایڈیٹر صاحب

میں آپ کے اخبار کے توسط سے ایک اہم مسئلہ متعلقہ حکام تک پہنچانا چاہتی ہوں۔ کوٹ لکھپت کے رہائشی کئی ماہ سے گندے پانی کے مسئلے سے دو چار ہیں۔ واٹر سپلائی سے آنے والا پانی ہر دوسرے روز اس قدر گندہ اور بدبودار ہوتا ہے کہ پینا تو دور کی بات، ہاتھ دھونے کے قابل بھی نہیں ہوتا۔ آلودہ پانی کے مسلسل استعمال سے علاقہ مکین معدے اور جلد کی بیماریوں کا شکار ہیں۔ کئی بار شکایت کے باوجود اس مسئلے کا کوئی تسلی بخش حل نہیں نکالا گیا۔ صاف ستھرے پانی کا حصول تمام شہریوں کا بنیادی حق ہے۔ میں آپ کی اخبار کے ذریعے متعلقہ حکام کی توجہ اس طرف مبذول کروانا چاہتی ہوں اور ان سے درخواست کرتی ہوں کہ جلد از جلد اس مسئلے کا حل نکال کر رہائشیوں کو اس مشکل سے باہر نکالیں۔
آپ کی مخلص
سمیہ افضل، لاہور

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
%d bloggers like this: