تازہ ترینسائنس و ٹیکنالوجی

لنکڈن میں تبدیلی ، صارفین پوسٹ شیڈول کر سکیں گے

لنکڈان میں ایک بڑی تبدیلی کی گئی ہے۔جس کے مطابق صارفین اب اپنی پوسٹس کو شیڈول کرسکیں گے۔

اس فیچر کی آزمائش کئی ماہ سے کی جارہی تھی اور اب اسے صارفین کے لیے متعارف کرانے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔

یہ فیچر اینڈرائیڈ موبائل ایپ اور لنکڈان ویب سائٹ دونوں پر کام کرے گا، البتہ فی الحال آئی او ایس ڈیوائسز کے لیے متعارف نہیں کرایا گیا۔جن افراد کو یہ فیچر دستیاب ہے وہ میسج کمپوز باکس میں اپنا پیغام لکھنے کے بعد پوسٹ بٹن کے برابر میں موجود کلاک آئیکون پر کلک کرکے اسے استعمال کرسکتے ہیں۔

اس کلاک آئیکون پر کلک کرنے پر تاریخ اور وقت کے آپشن سامنے آجائیں گے تاکہ صارف اپنی پسند کے وقت اور تاریخ کے لیے پوسٹ کو شیڈول کرسکے۔ لنکڈان میں یہ فیچر اب تک موجود نہیں تھا حالانکہ اسے استعمال کرنے والے افراد کی تعداد 87 کروڑ سے زیادہ ہے۔فیس بک اور ٹوئٹر پر یہ فیچر پہلے سے موجود ہے جبکہ جی میل میں بھی ای میلز کو شیڈول کرنا ممکن ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
%d bloggers like this: