تازہ ترین

ایوانِ صدر کو چیئرمین جوائنٹ چیفس اورآرمی چیف کی تقرری کی سمری موصول، عارف علوی لاہور روانہ

ایوانِ صدر کو چیئرمین جوائنٹ چیفس اور آرمی چیف کی تقرری کی سمری موصول ہوگئی۔صدر کی منظوری کے بعد وزیراعظم ہاؤس آرمی چیف اور چیئرمین جوائنٹس چیفس کی تعیناتیوں کا نوٹیفکیشن جاری کرے گا۔ صدر مملکت آئین کے آرٹیکل 243 کے تحت وزیراعظم کی ایڈوائس پر تعیناتی حتمی منظوری دیں گے۔ ٰیہ بھی بتایا گیا ہے کہ لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر کی بطور آرمی چیف تعیناتی کی سمری وصول ہونے کے بعد صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی لاہور روانہ ہو گئے جہاں وہ شام کو سابق وزیراعظم عمران خان سے زمان پارک میں اہم ملاقات کریں گے۔ عارف علوی اور عمران خان کی ملاقات کے دوران اہم تعیناتی سے متعلق معاملہ زیر غور آئے گا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
%d bloggers like this: