تازہ تریندلچسپ و حیرت انگیز

چھ چھ ماہ کےلئے دوملکوں میں بٹا دنیا کا انوکھا جزیرہ

دنیا میں ایسا جزیرہ بھی پایا جاتا ہے جس کا مالک بدل جاتا ہے اور یہ واقعہ سال میں دو دفعہ ہوتا ہے .فیزنٹ آئی لینڈ ایک چھوٹا سا جزیرہ ہے جو بیداسوا دریا کے کنارے واقع ہے جو فرانس اور اسپین کے درمیان ایک قدرتی باڑ کا کام بھی کرتا ہے۔ 6820 مربع میٹر اس چھوٹے سے جزیرے پر کوئی نہیں رہتا کیونکہ اس پر سبزے کے علاوہ کوئی دوسری سہولت موجود نہیں۔

فرانس اور اسپین کی 30 سالہ جنگ کے بعد اس جزیرے کی ملکیت پر جھگڑے کی صورتحال پیدا ہوگئی .دونوں ممالک میں مزکرات ہوئے
گیارہ برس میں کل 24 اجلاس ہوئے اور ایک معاہدہ ہوا کہ یہ جزیرہ دونوں ملکوں کی ملکیت میں شامل رہے گا۔ فرانس کے بادشاہ لوئی XIV نے ماریہ تھریسا سے شادی کرلی جو اسپین کے بادشاہ فلپ چہارم کی بیٹی تھیں۔ شادی کی یاد میں جزیرے پر ایک یادگار تعمیر کی گئی اور اسے امن کی علامت قرار دیا گیا اور فیصلہ ہوا کہ جزیرہ چھ ماہ فرانس اور چھ ماہ اسپین کی ملکیت رہے گا۔
اس سے قبل تاریخی طور پر یہ اسپین کی ملکیت میں تھا۔ تاہم عام شائقین صرف خاص مواقع پر ہی یہاں آسکتے ہیں۔ ان میں سال کے وسط کی تقریب سب سے اہم ہے جس میں فرانس اور اسپین دونوں ممالک کے سیاح شریک ہوتے ہیں۔ دونوں ممالک کی بحریہ یہاں کی نگرانی پر مامور ہے .

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
%d bloggers like this: