پاکستانتازہ ترین

مولانا فضل الرحمان کے سمدھی حاجی غلام علی خیبرپختونخوا کے نئے گورنر بن گئے

جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے سمدھی حاجی غلام علی خیبرپختونخوا کے نئے گورنر بن گئے۔
حاجی غلام علی پشاور کے ناظم بھی رہ چکے ہیں جبکہ ان کے بیٹے زبیر علی پشاور کے میئر ہیں۔
گورنر خیبرپختونخوا کا عہدہ شاہ فرمان کے استعفیٰ کے بعد سے یہ عہدہ گزشتہ چھ ماہ سے خالی تھا،

گورنر کی منظوری کا اعلامیہ جاری ہونے کے فوری بعد حلف برادری تقریب کا انعقاد ہوا چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ قیصر رشید نے نئے گورنر سے حلف لیا
تقریب گورنر ہاؤس میں منعقد ہوئی، جس میں جے یو آئی کے سربراہ اور پی ڈی ایم کے صدر مولانا فضل الرحمان، پی پی کے صوبائی قائدین سمیت دیگر شخصیات نے شرکت کی جبکہ وزیراعلیٰ سمیت صوبائی وزرا حلف برداری کی تقریب میں شریک نہیں ہوئے۔

حلف برداری کی تقریب کے بعد خطاب کرتے ہوئے نومنتخب گورنر نے کہا کہ صوبے میں گورنر راج کی نوبت نہیں آئے گی، یہ لوگ ٹھیک ہوجائیں گے، ہم سیاسی لوگ ہیں ایک دوسرے کے دشمن نہیں، وفاق اور صوبے کے درمیان بہتری کی کوشش کروں گا۔
انہوں نے کہا کہ وفاق اور صوبے کے درمیان جو کھینچہ تانی اس ختم کرنے کی کوشش کروں گا، ایک گھر میں بیٹا بھی گالیاں دے تو باپ پیسے نہیں دیتا، صوبے کو اس کا حق بھی ملے گا اور قبائلیوں کا احساس محرومی بھی دور کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
%d bloggers like this: