پاکستانتازہ ترین

آرمی چیف کی تعیناتی، حکمران اتحاد وزیراعظم کی مرضی پر راضی

حکمران اتحاد نے آرمی چیف کی تعیناتی کے معاملے پر یک زبان ہوکر وزیراعظم کے ساتھ کھڑے ہونے کا اعلان کردیا۔

وزیراعظم کی زیرصدارت اتحادی جماعتوں کے مشاورتی اجلاس اجلاس میں حکمران اتحاد کے رہنماؤں نے اہم تعیناتیوں کا اختیار وزیراعظم کو دیدیا۔

اجلاس میں آصف زرداری، بلاول بھٹو، چوہدری شجاعت اور خالد مقبول نے وزیراعظم پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری نے وزیراعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ وزیراعظم ہیں،آپ کے پاس آئینی اختیار اور استحقاق ہے۔ جسے چاہیں آرمی چیف بنائیں۔

سربراہ ق لیگ چوہدری شجاعت کا کہنا تھا کہ اللہ نے آپ کو منصب پر بٹھایا، فیصلہ کرنا بھی آپ کا آئینی حق ہے جبکہ بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ میاں صاحب ہرفیصلے میں آپ کے ساتھ کھڑے ہیں۔ڈاکٹر خالد مقبول نے کہا کہ مشاورت کاشکریہ، آپ پرمکمل اعتماد ہے، آپ جوفیصلہ کریں آپ کے ساتھ ڈٹ کر کھڑے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
%d bloggers like this: