پاکستانتازہ ترین

کراچی میں بلدیاتی انتخابات 15 جنوری کو کرانے کا اعلان

الیکشن کمیشن پاکستان نے کراچی میں بلدیاتی انتخابات کا محفوظ فیصلہ سنا دیا۔

الیکشن کمیشن نے کراچی میں بلدیاتی انتخابات 15 جنوری کو کرانے کا اعلان کر دیا۔ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے کراچی کے بلدیاتی انتخابات سے متعلق فیصلہ خود سنایا۔

الیکشن کمیشن نے فیصلے میں کہا ہے کہ وفاقی حکومت اور وزارت داخلہ قانون نافذ کرنے والے اہلکار مہیا کریں جبکہ چیف سیکرٹری اور آئی جی سندھ سیکیورٹی اہلکار تعینات کریں۔

الیکشن کمیشن پاکستان نے سندھ حکومت کی انتخابات ملتوی کرنے کی درخواست مسترد کر دی۔

سندھ ہائیکورٹ نے بھی الیکشن کمیشن کو 2 ہفتوں میں کراچی اور حیدرآباد میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول دینے کا حکم دے رکھا ہے۔

واضح رہے کہ جماعت اسلامی اور تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن سے بلدیاتی انتخابات جلد کرانے کی استدعا کی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
%d bloggers like this: