تازہ ترینکھیل

فیفا فٹبال ورلڈ کپ : ڈنمارک اور تیونس کے درمیان برابر

قطر میں جاری فیفا فٹبال ورلڈ کپ کے تیسرے روز کا دوسرا میچ ڈنمارک اور تیونس کے درمیان برابررہا کوئی ٹیم بھی گول نہ کر پائی.

الریان کے ایجوکیشن سٹی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے گروپ ڈی کے میچ میں ڈنمارک اور تیونس کے درمیان اچھا مقابلہ ہوا اور دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے ایک، ایک مرتبہ گیند کو حریف کے جال میں بھی پہنچایا مگر ریفری نے آف سائیڈ کے سبب ان گولوں کو مسترد کردیا۔

اس کے علاوہ ڈنمارک کو گول کرنے کا ایک سنہری موقع ملا تھا مگر اُن کے کھلاڑی آندریس کورنیلس صرف ایک میٹر کے فاصلے سے گیند جال میں نہ پہنچا سکے۔

ڈنمارک کیلئے یہ ڈرا میچ اُس کے ناک آؤٹ مرحلے میں جانے میں رکاوٹ بھی بن سکتا ہے کیوں کہ اُس کے گروپ میں دفاعی چیمپئن فرانس بھی موجود ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
%d bloggers like this: