بین الاقوامیشوبز

سکارف نہ پہننے پر 2 ایرانی اداکارؤں کو گرفتار کرلیا گیا

ایران میں ایک طرف حکومت مخالف مظاہروں کو سلسلہ جاری ہے، جبکہ دوسری طرف سکارف نہ پہننے پر ایران کی دو اداکاروں کو گرفت میں لے لیا گیا۔

ہینگامہ قاضیانی اور تايون رياحی نامی اداکاراؤں کو مظاہروں میں شریک ہونے، سوشل میڈیا پر پراپیگنڈا اور اسکارف اتارنے کے الزامات میں تحقیقات کے لیے طلب کر کے حراست میں لیا گیا ہے۔

52 سالہ ہینگامہ قاضیانی نے پہلے ہی کہا تھا تھا کہ انہیں عدلیہ کی جانب سے طلب کیا جائے گا، جس کے بعد انہوں نے انسٹاگرام پر حجاب اتارنے کی ویڈیو بھی جاری کی اور لکھا کہ شاید یہ میری آخری پوسٹ ہو۔

انہوں نے ایک اور پوسٹ میں ایرانی حکومت پر 50 سے زائد بچے قتل کرنے کا الزام بھی لگایا تھا۔
60 سالہ اداکارہ ایوارڈ یافتہ تايون رياحی جنہیں خیراتی کاموں کے لیے جانا جاتا ہے، انہوں نے ستمبر میں اسکارف کے بغیر لندن کے ایرانی انٹرنیشنل ٹی وی کو ایک انٹرویو دیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
%d bloggers like this: