تازہ ترینکھیل

سعودی عرب کی فتح پر ولی عہد محمد بن سلمان خوشی سے جھوم اٹھے، سجدہ شکر ادا

قطر میں جاری فٹبال ورلڈکپ میں سعودی عرب نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد ارجنٹائن کو 1-2 سے تاریخی شکست دے کر بڑا اپ سیٹ کردیا۔

سعودی عرب اور ارجنٹائن کے میچ کے دوران امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی اور سعودی وزیر کھیل شہزادہ عبدالعزیز بن ترکی الفیصل بھی اسٹیڈیم میں موجود رہے۔

سعودی وزیراعظم و ولی عہد محمد بن سلمان نے خاندان کے افراد کے ہمراہ مملکت میں میچ دیکھا۔

قومی ٹیم کی فتح پر ولی عہد محمد بن سلمان خوشی سے جھوم اٹھے اور انہوں نے سجدہ شکر ادا کیا۔ سعودی ولی عہد کے جشن منانے کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
%d bloggers like this: