بین الاقوامیتازہ ترین

ٹرمپ کی عوامی سروے میں جیت، ٹوئیٹر پر بحال

ٹوئٹر کے نئے مالک ایلون مسک نے امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ٹوئٹر پر بحال کرنے کا اعلان کردیا۔
ایلون مسک نے ٹوئٹر پر ٹرمپ کی بحالی کے حوالے سے ایک سروے پول کروایا تھا جس میں ڈیڑھ کروڑ سے زائد لوگوں نے ووٹ ڈالے اور انتہائی معمولی مارجن کے ساتھ ٹرمپ کے حق میں فیصلہ آیا۔
سروے میں شرکت کرنے والے 51 اعشاریہ آٹھ فیصد لوگوں نے ٹرمپ کی بحالی کے حق میں ووٹ دیا جب کہ 48 اعشاریہ دو فیصد لوگوں نے اس کی مخالفت کی۔ سروے کا نتیجہ آنے کے بعد ایلون مسک نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں نے اپنا فیصلہ سنادیا ہے، سابق صدر کو ٹوئٹر پر بحال کردیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
%d bloggers like this: