پاکستانتازہ ترین

پی ٹی آئی کو روات تک ریلی نکالنے کی مشروط اجازت

وفاقی دارالحکومت کی انتظامیہ نے دفعہ 144 کے تحت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کو کورال سے روات تک ریلی نکالنے کی مشروط اجازت دیدی

ضلعی انتظامیہ نے ریلی کیلئے باقاعدہ این او سی جاری کر دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ریلی کو پرامن بنانے کیلئے ضلعی انتظامیہ نے 35 شرائط رکھی ہیں۔ جس کے مطابق ریڈ زون اور باقی علاقوں میں دفعہ 144 کا نفاذ رہے گا جبکہ لانگ مارچ کے شرکا کو سڑک کسی طرح سے بلاک کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔
ضلعی انتظامیہ نے شرط عائد کی ہے کہ سرکاری اور نجی املاک کو ہرگز نقصان نہیں پہنچایا جائے گا جبکہ ریلی میں ہتھیار، اسلحہ اور ڈنڈے وغیرہ لانے پر کارروائی ہو گی۔
اس کے علاوہ ریلی میں ریاست، مذہب، نظریہ پاکستان کے مخالف نعروں اور تقریروں کی اجازت نہیں ہو گی جبکہ شرائط کی خلاف ورزی پر منتظمین کے خلاف فوری اور سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
%d bloggers like this: